زامران: جاسوس کیمرہ اور مواصلاتی ٹاور تباہ

193
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کی نصب کردہ جاسوس کیمرے اور دوسری کارروائی میں مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

گذشتہ شب زامران کے علاقے آرچن کوْر میں پاکستان فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمرے کو نامعلوم افراد نے تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ ضلع کیچ کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں فورسز نے اپنی حفاظت کے لئے کیمرے نصب کیئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ کیمرے رات میں دور تک دیکھنے، کسی شخص کی نقل و حرکت دیکھنے پر الارم بجنے جیسے سہولیت رکھتے ہیں۔

دریں اثناء زامران کے علاقے دشتک میں ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا گیا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔