ریاستی جبر پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بی آر پی

118

بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں جاری پاکستانی فوج کی جبر کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کی قیادت بی آر پی کے مرکزی رہنما شیر محمد بگٹی کررہے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ریاستی جبر پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

دوسری جانب جبری لاپتہ افراد کو مسلسل جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔