دکی و پشین حملوں میں زخمی پولیس آفیسران ہلاک

229

دکی حملے میں زخمی سب انسپکٹر جبکہ پشین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایس ایچ او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں دکی میں ہونے والے دھماکے میں سی ٹی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر رحیم حمزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب گذشتہ روز پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ایس ایچ او روزی خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

خیال رہے کہ دکی میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

دھماکے سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ آج سب انسپکٹر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔