دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

360

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے آج دکی میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار کرنے والی گاڑی اور پاکستانی فوج و ڈیتھ اسکواڈ کو دو بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ دھماکے کے مقام پر دو گاڑیوں میں پہنچنے والی قابض پاکستان کی ذیلی فورس سی ٹی ڈی اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو دوسرے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو بھی جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی ایل اے نے تیس اپریل کو اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ دشمن کے زرخرید مقامی کاسہ لیس اگر بلوچ سرمچاروں و بلوچ قومی مفادات کیخلاف دشمن کے ساتھ صف بند ہوئے تو ان پر شدید نوعیت کے حملے کیئے جائینگے۔