خضدار میں قابض فوج کے کیمپ و پولیس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

350

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز خضدار میں قابض پاکستانی فوج و پولیس فورس کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ شب بازگیر کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے حفاظی چوکیوں کو گرنیڈ لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں کے حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں پولیس کی دو گاڑیوں پہنچیں، سرمچاروں نے منصوبے کے تحت کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ دھماکے کی زد میں آنے سے سی آئی اے انچارج مقبول موسیانی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔