خضدار دھماکا، پریس کلب کے صدر صدیق مینگل ہلاک، 9 افراد زخمی

592

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مرکزی شاہراہ پر سلطان ابراہیم روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مقامی صحافی محمد صدیق مینگل ہلاک ہوگئے۔ وہ خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خیال رہے گذشتہ سال اگست میں محمد صدیق مینگل پر کھٹان بند کے ایریا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قاتلانہ حملہ کیا تھا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے تھے۔