خضدار جبری لاپتہ نوجوان شاعر سخی ساوڑ بازیاب

163

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا خضدار کا رہائشی بازیاب-

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال سے تعلق رکھنے والے اور بلوچی زبان کے نوجوان شاعر سخی ساوڑ بازیاب ہوگئے۔ انہیں بدھ کی شب خضدار میں رہا کیا گیا جہاں بعد ازاں وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

سخی ساوڑ کو گذشتہ سال 5 جون کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھیں جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھیں-

جبری لاپتہ سخی ساوڑ کی بازیابی کے لئے انکے لواحقین اور بلوچ طلباء تنظیموں کی جانب سے خضدار اور حب میں احتجاجی مظاہرے بھی کیئے گئے تاہم گیارہ ماہ جبری لاپتہ رہنے کے بعد آج وہ بازیاب ہوگئے ہیں-

سخی ساوڑ بلوچ کی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی ہے-