خضدار: ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی

346

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی۔

خودکشی کا واقعہ تحصیل وڈھ کے علاقے پلی ماس میں پیش آیا، جبکہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد قاسم ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ تحصیل وڈھ میں دو دن کے دوران خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ نذیر احمد نامی نوجوان پاکستانی فورسز کی جانب سے مسلسل ہراسانی کے سبب خودکشی کرنے پر مجبور ہوا۔