خضدار انتظامیہ کی کاروائی: تیل بردار گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، مالکان کا احتجاج

125

‎خضدار سے درجنوں ایرانی تیل بردار گاڑیاں زیر تحویل، مالکان کا احتجاج، قومی شاہراہ بند کردیئے-

خضدار ضلع سے باہر ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ اور کسٹم کی مشترکہ کاروائی درجنوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لی-

ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کے حکم پر ضلع کے حدود سے باہر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر پابندی عائدکردی گئی اور تمام چیک پوسٹوں کو ہدایت کی ہے کہ ایرانی تیل لے جانے والے زامیاد، ویگن، کوچ ، بسیں اورکار گاڑی سمیت ہر قسم کی گاڑیوں کو روک کر انکو پکڑیں اور انکے خلاف سخت کاروائی کرکے انکو کسٹم کے حوالے کیئے جائیں-

دوسری جانب ایرانی تیل باہر اسمگلنگ کرنے والے پکڑی گئی مالکان نے زیروپوائنٹ خضدار کے مقام سے قومی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کردیا ہے اور دھرنا دے دیا-