خاران: غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دو افراد قتل

267

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے کلی سوپک اور تگاپ کے درمیانی علاقے میں والد نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک شخص کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی ولد نسیم کے نام سے ہوئی جو کوئٹہ کا رہائشی بتائی جاتی ہے جبکہ لڑکے کا نام خلیل ولد علی دوست ہے جو ضلع مستونگ کا رہائشی ہے۔

قتل کے بعد لڑکی کے والد سمیت دیگر خاندان کے افراد فرار ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد لڑکے کے میت کو آبائی علاقے مستونگ روانہ کیا گیا جبکہ لڑکی کی نعش اب تک سول ہسپتال خاران میں رکھی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاندان بزگری کرنے خاران آئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ جاری

خیال رہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ رواں سال غیرت کے نام پر 14 افراد قتل ہوئے ہیں جن میں چھ مرد آٹھ خواتین شامل ہیں-