حکومت کی ملازم کش پالیسیاں، قلات میں کلرکس کا احتجاج

82

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا قلات کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، دفاتر کی تالہ بندی-

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن قلات کیجانب سے مرکزی قائدین کے احکامات پر ضلع قلات میں ایپکا قلات کے ضلعی صدر حسین بخش رئیسانی کی قیادت میں مطالبات کے حق میں تمام دفاتر کی تالہ بندی کی گئی-

مظاہرین کی بڑی تعداد نے مطالبات کے حق میں ایک ریلی بھی نکالی جوکہ ایپکا قلات کے ضلعی دفتر سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں اس ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین نے بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ، جینے کا حق دو، حکومت کی ملازم کش پالیسیاں نامنظور نامنظور اور کنٹریکٹ پالیسی پر بھرتی سمیت مختلف نعرے درج تھے-

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا قلات کے ضلعی صدر حسین بخش رئیسانی اور سینئر نائب صدر حاجی غلام قادر عمرانی نے کہا کہ حکومت کے ہمیشہ سخت پالیسیاں غریب ملازمین اور دہاڑی دار طبقے کے لیے ہیں جبکہ ملک کو گردشی قرضے میں ڈوبانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں اور ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں یر غمال بنایا ہوا ہیں محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بہانے ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتیوں کے لئے باقاعدہ اشتہارات بھی آرہے ہیں جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں-

انہوں نے مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ غریب ملازم طبقہ نان و شبینہ کا محتاج ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ مرکزی قائدین کے ہدایات کی روشنی میں انشاء اللہ 6 جون 2024 کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں قلات سے بھی ایپکا کے شاہین شرکت کے لئے جائینگے اور اپنے جائز مطالبات کے حصول تک حصول تک ڈٹ کر رہینگے۔