جھاؤ حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیے ، بی ایل ایف

308

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بروز پیر شام ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے زیلگ میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ بناکر ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ بعد میں چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیاگیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں دشمن کا ایک اور اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ دشمن کے چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔