جرمنی :اسلام مخالف جرمن رہنماء پر چاقو سے حملہ

221

جرمنی کے شہر مان ہائیم میں چاقو سے حملہ: مائیکل اسٹرزنبرگر شدید زخمی ہوگئے-

یورپی ملک جرمنی کے شہر مانہیم میں، اسلام کے ناقد مائیکل سٹورزنبرگر کی ایک ریلی کے دوران ایک چاقو سے حملہ ہوا جہاں ایک شخص نے 59 سالہ اسٹرزنبرگر پر اچانک چاقو سے وار حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے-

جرمن پولیس کے مطابق حملے کے دؤران وہاں موجود راہگیروں اور پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے کئ کوشش کی تو حملہ آور نے ایک پولیس افسر کو بھی چاقؤں کے وار سے زخمی کر دیا، جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے-

پولیس نے واقعہ میں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے، تاہم حملہ آور کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے-

مان ہائیم حملے میں زخمی مائیکل سٹورزنبرگر کے حامی اس کی جلد صحت یابی کی امید کر رہے ہیں اور جرمنی میں عوامی تقریبات میں تشدد کے معاملے پر ازادی ء اظہار رائے زور دے رہے ہیں۔