تمپ میں پاکستان فوج کی نقل و حرکت

431
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستان فوج کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ علاقائی ذرائع فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تمپ، کلاہو میں جالبار کوْر میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد مزنبند کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی مزنبند کے پہاڑی سلسلوں کی جانب جاسوس و ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی تھی۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔