تمپ: رودبُن حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

478

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، رودبُن میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی اور ٹاور میں نصب کیمروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے رودبُن میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی اور قریب میں قائم ٹاور میں نصب کیئے گئے سروائیلنس کیمروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایاہے۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی اور سروائیلنس کیمرے تباہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرنگ و گولاباری کی ہے، جس سے دو معصوم رہگیر زخمی ہوئِے ہیں۔عام آبادی اور لوگوں کو نشانہ بنانا دشمن کی شکست کو فاش کرتی ہے۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔