تمپ، قلات اور کولواہ میں پانچ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

440

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تمپ، قلات اور کولواہ میں پانچ مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا، حملوں میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور مواصلاتی ٹاور تباہ ہوگئی۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب تمپ میں گریڈ اسٹیشن کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے گریڈ اسٹیشن سے متصل پاکستانی خفیہ اداروں کے دفتر کے مرکزی دروازے پر تعینات دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے بتایا کہ دریں اثناء بی ایل اے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے تمپ ایکسچینج کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک دشمن اہلکار زخمی ہوگیا۔

بی ایل اے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب ایک کارروائی میں قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ (تحصیل) کے مرکزی دروازے پر تعینات دشمن اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بدھ کی شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے کولواہ رودکان میں یوفون کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔