تربت: پاکستانی فوج کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ

273

گذشتہ شب تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فوج نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت محمد صالح ولد طارق، امتیاز ولد اقبال، وسیم ولد حسن اور اعجاز ولد امید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فوج نے گذشتہ شب تربت کے علاقے آبسر سے جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔