تربت: نوجوان طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

156

بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنس سے فارغ التحصیل حیات بلوچ ولد جمعہ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

نوجوان طالب علم کو رات ایک بجے انکے گھر، ریسٹ ہاؤس بازار آپسر تربت سے فورسز نے اغواء کرنے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ایک گھمبیر صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔ انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ پچھلے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سراپا احتجاج ہیں۔ وہیں دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

دو روز کے دوران گوادر اور آواران سے متعدد افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہیں، لاپتہ ہونے والے افراد میں سے سات کی شناخت جاوید ولد محمد قاسم قمبر ولد مراد، سمیر ولد حمزہ، بلال ولد رضا محمد، درمحمد ولد کریم بخش، امیر ولد اسلم اور امان ولد جمعدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔