تربت: مسلح افراد نے گوادر سے پنجاب جانے والی ٹریلر گاڑی نذرآتش کردی

533

بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک روڈ کو بند کرکے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک سڑک کو بند کرکے گاڑیوں کے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نذر آتش کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرالرز گوادر سے پنجاب جارہے تھے کہ مسلح افراد انہیں نشانہ بنایا،  تاہم مسلح افراد نے ڈرائیوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل بلوچستان میں اس  نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔