تربت: غیر مقامی افراد کے رہائشی کواٹر پر مبینہ حملے کی کوشش

488

تربت میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر غیر مقامی افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں-

پولیس کے مطابق بدھ کی رات سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کواٹر پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم مذکورہ افراد اس حملے میں محفوظ رہے-

تربت پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مذکورہ افراد کے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی کوشش کی تاہم بندوق سے گولی نہ چلنے کے باعث مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

مذکورہ افراد کا تعلق پاکستانی صوبے پنجاب سے بتایا جاتا ہے-

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام غیر مقامی افراد کو اپنی تحویل میں پولیس تھانہ منتقل کردیا جبکہ پولیس کے مطابق انھیں واپس پنجاب روانہ کردیا جائے گا-