تربت: جبری لاپتہ شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈی بلوچ پر دھرنا جاری

174

تربت میں لاپتہ شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈی بلوچ پوائنٹ، ایم ایٹ شاہراہ ایک بار پھر بند

شاہراہ کو جبری طور پر لاپتہ سمیع اللہ ولد طاہر علی کے لواحقین نے احتجاجاً بند کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ کو 8 مہینے قبل 30 ستمبر 2023 کو میری سے رات کے ایک بجے پاکستانی فورسز نے جبری حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔