تربت: ایک شخص حراست بعد لاپتہ

184

تربت میں پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اقبال ولد اللہ داد کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت میری بگ کا رہائشی ہے جنہیں کل رات دو بجے فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے فورسز کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے گھر میں موجود تین موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے ایک بار پھر بلوچستان میں بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔