تجابان: پاکستان فوج کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ، بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاع

392

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں مسلح افراد نے گذشتہ شب پاکستان فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ علاقہ بیس منٹ سے زائد شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ حملے کے وقت کیمپ میں شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔