تجابان حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

395

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں گذشتہ شب قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے مرکزی کیمپ پر بیک وقت دو اطراف سے راکٹوں، گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں دشمن کے تین حفاظتی چوکیاں تباہ ہوگئیں، جن میں موجود دو اہلکار موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ مزید دو اہلکاروں کو سرمچاروں نے دور مار ہتھیاروں سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کےکیمپ کے اندر کھڑی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جبکہ اس دوران دشمن فوج نے سرویلنس کیمرے کے استعمال کی کوشش کی، جس کو سرمچاروں نے مار گرایا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ وطن سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔