بیسمہ: مسافر بردار بس حادثے کا شکار، دو درجن سے زیادہ افراد جانبحق

260

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بردار بس بیسمہ میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں کم از کم پچیس افراد جانبحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بردار بس گہری کھائی میں گرا۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاشیں سول اسپتال بسیمہ میں شناخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں۔