بلیدہ میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

288

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ الندور کے مقام پر قائم دشمن فوج کے پوسٹ پر سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔