بلیدہ میں پاکستانی فوج پر حملہ

337

بلیدہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے نوانو میں مین کور کے مقام پر پاکستانی فوج کے پوسٹ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے۔

بلوچستان میں پاکستانی فوج کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حملوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہفتے کی شب کیچ ہی کے علاقے تجابان میں ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے راکٹ و دیگر مختلف ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے کے وقت دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی۔

تجابان حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں بتایا کہ دشمن فوج کے مرکزی کیمپ پر بیک وقت دو اطراف سے راکٹوں، گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

بلیدہ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔