بلوچستان: گرمی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر

198

بلوچستان کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے متعدد شہروں میں سینٹی گریڈ 50 تک پہنچ گئی۔

‎بلوچستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی، متعدد شہروں میں درجہ حرارت 50 تک پہنچ گئی سبی سب سے زیادہ گرم رہا جبکہ شدید گرمی اور بجلی کی عدم موجودگی کے باعث بلوچستان میں نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے-

بلوچستان کے مختلف شہروں میں سورج آگ برسانے لگانے کی باعث تربت میں گرمی کی شدت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی پسنی میں گرمی کی درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ گوادر میں 38، سبی میں سب سے زیادہ 49 درجہ حراست ریکارڈ کی گئی ہے-

اسی طرح بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ اور ڈیرا اللہ یار میں 47، ضلع پنجگور میں 42 اور لسبیلہ و خضدار میں درجہ حرارت 40 ریکارڈ کی گئی ہے-

دوسری جانب لورالائی میں آج گرمی کی درجہ حرارت 38 بارکھان و قلات میں 34، نوشکی میں 40 دالبندین میں 45 تفتان میں 40 کو چھو گیا سورج کی تپش اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کا بے حال ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے کوئٹہ میں پارہ 37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے-

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جن میں سریاب روڈ میں 24 گھنٹے میں 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اسی طرح جوائنٹ روڈ بروری روڈ جیل روڈ میں بھی اٹھ سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ نواکلی 24 گھنٹے میں 10سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے سب سے زیادہ گرم علاقے سبی اور تربت میں بھی شہری بجلی کی عدم موجودگی سے تنگ شدید گرمی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں-