بلوچستان میں 70 فیصد افراد غربت کا شکار ہیں۔ رپورٹ

248

پاکستان میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ، بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے-

پاکستان میں معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق میں گذشتہ 5 سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 38.6 فیصد سے بڑھ کر 39.5 فیصد ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ غربت کی شرح بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے غربت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح 39.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ 70 فیصد غربت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، سندھ میں 45 فیصد، پنجاب میں 30 فیصد لوگ غربت کا شکار ہیں۔

اسی طرح دیہی علاقوں میں ملک بھر کے شہری علاقوں سے زیادہ غربت کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے، دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 51 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 17 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26.5 فیصد شہری رہائشی سہولیات، 49.4 فیصد شہری تعلیمی سہولیات، 24.1 فیصد لوگ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے پیش کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ غربت کی شرح بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔