بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار، سبی میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا

124

بلوچستان کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے متعدد شہروں میں سینٹی گریڈ 49 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے، سبی میں درجہ حرارت 49 جب کہ چاغی، دالبندین اور تفتان میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی نئے نئے ریکارڈ بنارہی ہے، ماہ مئی میں بلوچستان بھر میں گرمی کے کئی دہائی پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

بلوچستان بھی گرمی کی شدید لہر سے متاثر ہے، آج کوئٹہ میں درج حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم سب سے زیادہ گرمی سبی میں رہی جہاں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح چاغی، دالبندین، تفتان میں بھی شدید ترین گرمی رہی، لو چلنے کے سبب درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اندرون بلوچستان کے مختلف میدانی علاقوں میں بدترین گرمی کے سبب بجلی بھی غائب ہے، نصیر آباد، صحت پور، ڈھاڈر اور بولان میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔