بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق

186
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر رند علی شہر میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ ہے-

پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔ قتل ہونے والی خاتوں کی شناخت مسماۃ (ز) جبکہ مرد کی شناخت مٹھل خان کے نام سے ہواہے-

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے پہلے واقعے میں سب ڈویڑن لونی کے علاقے کلی ملک تاج سناو میں مسلح افراد نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے کرامت اللہ ولد مولوی رمضان شمزئی لونی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے-

دوسری جانب دکی ہی میں کلی ملا عبداللہ میں معمولی تکرار پر مسلح شخص نے دکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان پر فائرنگ کی جسکی وجہ سے نواجوان محمد ظریف ولد سمت اللہ کاکڑ موقع پر جانبحق ہوگیا، دونوں واقعات کے مقدمات لیویز اور پولیس نے علیحدہ علیحدہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔