بلوچستان: فائرنگ کے متعدد واقعات میں 2 جانبحق، دو زخمی

165

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد مارے گئے جبکہ خاتون سمیت ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس چھاپے کے دؤران فرار ملزمان کی فائرنگ سے عبدالوہاب زہری نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

ایک اور فائرنگ کے واقعہ میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اسکول کے خاتون ٹیچر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جن میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد افراد مارے بھی گئے، جن میں کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ نزد کباڑی گلی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا-

دریں اثناء نصیرآباد کے علا قے باری شاخ گو ٹھ قمر الدین کھیازی میں مسلح ا فراد نے فا ئرنگ کر کے جے یو پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ علی احمد کھیازئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے-

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ابتدائی طو ر پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے-