بلوچستان :فائرنگ و دیگر واقعات میں چھ افراد جانبحق، 11 زخمی

181
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ و روڈ حادثات میں مجموعی طور پر چھ افراد جانبحق جبکہ ان واقعات میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دو کاروں میں تصادم کے باعث تین افراد جانبحق اور سات زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

دوسری جانب کوئٹہ دشت سبی روڈ پر لیویز تھانہ کے قریب دو گاڑیوں میں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طور پر ٹراماسینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

ادھر خضدار بم دھماکے کے مزید دو زخمی اسپتال میں دم تھوڑ گئے، جمعہ کے روز خضدار مرکزی شاہراہ پر سلطان ابراہیم روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی-

خضدار دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر صدیق مینگل بھی ہلاک ہوئے تھیں-

مزید بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات پیش آئے ہیں-

بلوچستان کے علاقے چمن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح پشین کے علاقے کلی تاراٹا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو پولیس آفیسر ڈی ایس پی پولیس عین الدین اور ایس ایچ او روزی خان کاکڑ زخمی ہوگئے۔

واقعہ میں زخمی، ایس ایچ او روزی خان کاکڑ کی حالت نازک بتائی گئی جبکہ دونوں زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے-

مزید برآں حب شہر میں ساکران آفتاب چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شہری شوکت ولد کریم جان کی بازی ہار گیا جبکہ مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-