بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد جانبحق

174
File Photo

بلوچستان کے دو مختلف اضلاح میں پیش آنے والے فائرنگ و دیگر واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ڈکیتی کے دؤران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق ہوگیا۔

واقعہ میں جانبحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت غلام محمد ولد محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو ایس پی جعفرآباد کے اسکارٹ کمانڈو کانسٹیبل تھے۔

دوسری جانب ڈیر اللہ یار ہی کےقریب بہادر شاہ کے مقام پر کھیل کے دؤران فتح محمد ،طاہر علی نامی دو بچے تالاب میں گر کر ڈوب گئے جہاں بعد ازاں دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں-

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے بولان ندی میں نہا تے ہوئے ڈوب کر بیبرگ خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا ریسکیو حکام نے فوری طورپر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے-

لیویز کے مطابق جانبحق ہو نے والے شخص کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔