بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ جاری، دو افراد قتل

173

ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور ایک شخص کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ چھتر میں گوٹھ محمد صدیق مغیری میں ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے اہلیہ ریشما اور عاشق علی نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا-

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ میں جانبحق خاتون اور مرد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے-

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سنگین ہوتے جارہے ہیں رواں ماہ غیرت کے نام پر قتل کے پانچ واقعات پیش آئے ہیں چند روز قبل ہی جھل مگسی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے اہلیہ کو زخمی کردیا تھا جبکہ ایک شخص اس واقعہ میں ہلاک ہوگئے تھیں-

اسی طرح رواں مہینے ہی جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گورمانی کوٹ کے مقام پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے محمودہ نامی خاتون اور ساجد علی نامی شخص کو قتل کردیا تھا-

‎رواں مہینے ایک اور واقعہ میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ بلوچستان کے علاقے بولان ڈھاڈر میں پیش آیا جہاں مسماۃ (ز) اور مٹھل خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، رواں سال اپریل میں غیرت کے نام پر تین واقعات خضدار بھی پیش آئے ہیں خضدار قتل ہونے والوں میں تین خواتین ایک نوجوان لڑکا شامل ہیں-

‎رواں سال کے پانچ ماہ میں دی بلوچستان پوسٹ کو بلوچستان کے مختلف اضلاع سے غیرت کے نام پر قتل کے چھ واقعات کے رپورٹ موصول ہوئی ہیں ان واقعات میں 12 افراد قتل ہوئے ہیں جن میں پانچ مرد سات خواتین شامل ہیں-

‎عورت فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ پانچ سالوں ( 2019 تا 2023) میں خواتین پر تشدد کے 324 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس دوران غیرت کے نام پر خواتین سمیت 179 افراد کو قتل کیا گیا ہے-