بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ، ایک ڈرائیور، ہلاک تین زخمی

578

مسلح افراد کوئلہ لے جانے والی ٹرکوں کو سنجاوی کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے دکی میں بلوچستان سے پنجاب جانے والے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک جبکہ دیگر تین ٹرک ڈائیور زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کا واقعہ دکی کے علاقے سنجاوی پاسرہ تنگی کے قریب پیش آیا۔ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ٹرکوں کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ٹرکیں دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب جارہی تھی، لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 1 ڈرائیور ہلاک جبکہ 3 ڈرائیور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اور آگ لگنے سے چھ ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واقعہ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔