آواران: گاڑی کھائی میں گر گئی، ایک شخص جانبحق، 18 زخمی

107

آواران کے قریب خوفناک حادثے میں خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران سے جھاؤ جانے والی پک اپ گاڑی حادثے کا شکار گاڑی میں سوار خواتین و بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو لگئے جبکہ ایک خاتون اس حادثے میں جان کی بازی ہارگئی۔

واقعہ کے بعد انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کردیا ہے-

آواران انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جانبحق خاتون کی شناخت زر بی بی زوجہ صابر سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ کے زخمیوں کو مزید علاج و معالج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم متعدد دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے-