گیشکور میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

308

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گیشکور میں قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے سامی گیشکور میں پنڈوکی کور کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔