کراچی اور مچھ سے دو افراد جبری لاپتہ

304

کراچی اور مچھ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مچھ سے لاپتہ نوجوان کی شناخت نوشکی کلی جمالدینی کے رہائشی سنگت ثناء کے نام سے ہوئی ہے جو مچھ کے ایک ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا۔

دریں اثنا کل رات تین بجے رینجرز اور ساده وردی میں ملبوس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ماری پور گریکس سے رسول بخش ولد نیک محمد نامی شخص کو لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے حکام سے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔