ژوب: مسلح حملے میں پاکستانی فوج کا اعلیٰ آفیسر ہلاک، دو آفیسران زخمی

651

بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے ایک اعلیٰ آفیسر ہلاک اور دو آفیسران زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ سرتوئی میں پاکستانی فورسز کا مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک میجر ہلاک اور کیپٹن و کرنل زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک میجر کی شناخت میجر بابر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء کرنل عبدالرحمن اور کیپٹن شاہد شامل ہیں۔

زخمی بذریعہ ہیلی کاپٹر ژوب منتقل کردئیے گئے ہیں۔ تاہم حملے کے حوالے سے پاکستانی فوج کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔