ناروے: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کے بچوں و دیگر سے ملاقات

757

بلوچستان کے انسانی حقوق کی علمبردار اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کے بچوں اور صحافی ایلزبتھ ایڈی سمیت دیگر سے ناروے میں ملاقات ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق، ایکٹوازم و دیگر حوالے سے منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے ناروے میں ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر پوسٹ میں کہا کہ ناروے کی ہیلسنکی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ عشائیہ میں 2023 کی نوبل انعام یافتہ، بہادر اور دلیر نرگس محمدی کے دو نوجوان بچوں سے ملاقات ایک اعزاز کی بات تھی۔ اس تقریب کی صدارت ناروے کی نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ اور Norsk PEN کے سیکرٹری جنرل Jørgen Watne Frydnes نے کی۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کی صحافی اور سابق پروفیسر ایلزبتھ ایڈی سے ملنا بھی اعزاز کی بات تھی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا کہ ایران اور بلوچستان کی خواتین کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے ناروے میں مذکورہ پروگرام کا کل ہوگا جو تین روز تک جاری رہے گی۔ اس پروگرام میں دنیا بھر سے متعدد افراد شرکت کرینگے۔