مشکے پاکستانی فورسز ہاتھوں خاتون جبری لاپتہ

275

ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے علاقہ میانی کلات کے رہائشی خاتون ناز بی بی زوجہ زمان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اس وقت فورسز نے جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے شوہر جوکہ قریبی پہاڑوں میں اپنے بھیڑ بکریاں چرانے کی خاطر خیمہ زن تھے راشن لیجا رہی تھیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خواتین کی جبری گمشدگیوں کے کیسز پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں ۔ جہیں بعد ازاں جھوٹے مقدمات میں ایف آئی آر کرکے منظر عام پر لا کر رہا کردیا گیا ہے