مستونگ لیویز ہیڈکوارٹر پر بم حملہ

244

مستونگ میں نامعلوم افراد کا لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ تحصیل روڈ پر نامعلوم افراد لیویز ہیڈکواٹرر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔