صحبت پور میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گئی

146

شدید گرمی میں شہری سہولیات سے محروم بجلی کی عدم فراہمی سے مشکلات میں مزید اضافہ

ضلع بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سورج آگ برساتا رہا، عوام کا برف سمیت ٹھنڈی مشروبات پر رش، مہنگائی کے مارے عوام چھاؤں کی تلاش میں، لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں-

صحبت پور ضلع بھر میں شدید گرمی درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔ صحبت پور شہر سمیت تحصیل پہنور سنہڑی، تحصیل مانجھی پور سب تحصیل سعید خان ،تحصیل حیردین اور تحصیل فرید آباد کے علاقے میں گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے برف کی اسٹورز اور ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں کا رخ کر لیا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ چھاؤں اور گھروں میں محصور ہو گئے ہیں-

سورج بھی آگ برساتا رہا ہے جبکہ بجلی کی عدم فراہمی سے معمولاتی زندگی دھرم بھرم ہوکر رہ گیا ہے-

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں بجلی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ معمولات زندگی پھر سے بحال ہوسکے-