سلوواکیہ کے وزیراعظم حملے میں زخمی

128

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی انکے پیٹ پر لگی۔

خبر ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رابرٹ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سلوواکیہ کے وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

یورپی کمیشن کے سربراہ کی جانب سے سلوواک وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے جبکہ ہنگری کے وزیراعظم نے بھی رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، وزیراعظم رابرٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت ابھی بھی خطرے میں ہے