زاہدان: معروف گلوکار نامعلوم افراد کے حملے میں جانبحق

400

مغربی بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کرکے معروف گلوکار کو قتل کردیا۔

زاہدان سے تعلق رکھنے والے معروف بلوچ گلوکار بلال نصروئی (ریگی) کو مطہری اسٹریٹ پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

انتیس سالہ گلوکار شیر آباد، زاہدان کا رہائشی تھا، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔