دو مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا سندھی کارکن بشیر شر بازیاب

165

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا بشیر شر آج بازیاب ہوگیا ہے-

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کراچی سچل تھانہ کے قریب پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری لاپتہ رہنے والا نوجوان بشیر شر آج بازیاب ہوگیا۔

بشیر شیر دوسری مرتبہ رواں سال اپریل میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھیں اس سے قبل 2020 میں انھیں انکے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کراچی سے حراست میں لینے کے بعد تین ماہ بعد متعدد کیسز لگاکر منظرعام پر لیکر آئے تھیں-

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے نوجوان قوم پرست کارکن کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے سندھ سے جبری لاپتہ دیگر سندھی کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-