تمپ فوجی چوکی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

160

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیاہے۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 21 مئی کی رات نو بجے سرمچاروں نے تمپ کلات میں قائم قابض دشمن فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔