بلیدہ: ایف سی کی جانب سے عام آبادی پر فائرنگ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

170

کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادی پر رات گئے بلاوجہ اندھا دھند فائرنگ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے گلی بلیدہ میں فرنٹیئرکور (ایف سی) کی جانب رات گئے بلا وجہ فائرنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس کے خلاف مقامی لوگوں نے آج ایف سی کیمپ گلی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جانب سے مظاہرین کو دھمکیاں دی گئی اور خواتین و بچوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج نے عام آبادی میں بڑے پیمانے پر فوجی چوکیاں اور کیمپ قائم کئے ہوئے ہیں۔ جبکہ قوم پرستوں کی جانب سے آبادی میں چوکیوں کو ہٹانے کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کی ہے۔