بالگتر: حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

220

بلوچستان کے علاقے بالگتر سے مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اغواء ہونے والے نوجوان کی شناخت آدم ولد سومار سکنہ بالگتر لوپ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان تیل کے کاروبار سے وابستہ تھا اور وہ گذشتہ روز سرحد سے واپس گھر پہنچے تھے کہ انہیں اغواء کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کا اغواء کاروں کے حوالے سے کہنا ہے ان کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں  نے مسلح گروہ تشکیل دیئے ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈز کہتے ہیں۔

قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے سرکاری حمایت یافتہ گروہ بلوچستان بھر میں لوگوں کے اغواء و لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں بھی ملوث ہیں جبکہ پاکستانی حکام نے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے۔